ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال:شادی کے وعدے پر جنسی تعلق۔ کم عمر لڑکی نے بچے کو دیاجنم۔ ملزم گرفتار

بنٹوال:شادی کے وعدے پر جنسی تعلق۔ کم عمر لڑکی نے بچے کو دیاجنم۔ ملزم گرفتار

Thu, 19 Apr 2018 13:15:29    S.O. News Service

بنٹوال 19؍اپریل (ایس او نیوز) شادی کا وعدہ کرکے ناجائز جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد جب لڑکی حاملہ ہوگئی تو لڑکا اپنے وعدے سے مکر گیا۔لیکن 17سالہ (قانونی طور پر نابالغ) لڑکی منگلورو کے لیڈی گوشن اسپتال میں ایک لڑکے کو جنم دیا تو سارا معاملہ سامنے آیا،جس کے بعد پولیس نے پرتھوی راج نامی لڑکے کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

لیڈی گوشن اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد اس کے باپ کے بارے میں لڑکی سے پوچھا گیا تو اس نے پرتھوی راج کے بارے میں بتایا کہ وہ بنٹوال تعلقہ کے ساجی پامونور نامی گاؤں کا رہنے والا ہے۔اور اس نے تقریباً 9 مہینے قبل اپنے ہی گاؤں کی اس لڑکی کے ساتھ شادی کا یقین دلاکر تعلقات پیدا کیے جس کے نتیجے میں وہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔تب وہ شادی سے انکار کربیٹھاتھا۔جب اس کی اطلاع ٹاؤن پولیس اسٹیشن کو دی گئی تو لڑکی کے بیان کی روشنی میں کیس درج کرلیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔


Share: